برسبین۔4 مئی (سیاست ڈاٹ کام ) عالمی چمپئن آسٹریلیائی کرکٹ ٹیم نے ورلڈکپ خطاب کی دفاعی مہم کی تیاری شروع کردی۔ ڈیوڈ وارنر اور اسٹیون اسمتھ نے ایک سالہ پابندی کے بعد ٹیم میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔ اس موقع پر کھلاڑیوں اور باقی اسکواڈ میں کوئی اختلاف یا تناؤ دیکھنے میں نہیں آیا۔ ہیڈ کو جسٹن لانگر نے کہا ہے کہ اسمتھ اور وارنر کو ہم آہنگی میں تھوڑی دشواری ہوگی لیکن سابق کپتان کے تجربے سے ٹیم کو بہت فائدہ ہوگا۔ انہوں نے بال ٹیمپرنگ مقدمہ کے بعد انگلینڈ میں تماشائیوں سے نمٹنے کا بہترین مشورہ دیا۔ لانگرکے بموجب انگلش مداحوں سے نہ الجھنا ہی بہتر رہتا ہے۔ انہوں نے ذاتی تجربہ بیان کرتے ہوئے کہا ایک مرتبہ میں انگلش ’’بارمی آرمی ‘‘ کے خلاف کچھ کہہ دیا تھا، اس کے بعد انہوں نے جو میرے ساتھ کیا وہ بہر حال کسی بھی طرح اچھا تجربہ نہیں تھا۔ آسٹریلیا نے پاکستان اور ہندوستان کے خلاف کامیابی سے اعتماد ہے۔