اس لئے تھوڑا وقت اپنے بچوں کو اُردو پڑھانے کے لئے نکالیںتاکہ اُردو نئی نسل میں بھی زندہ رہے۔بچہ چاہے کسی بھی زبان میں تعلیم حاصل کرے، لیکن اس کا اپنی مادری زبان سے واقف ہونا ضروری ہے۔ اگر آپ کا بچہ بھی اُردو سے ناواقف ہے تو اُردو کی پہلی کتاب لیجئے اور بچوں کو پڑھانا شروع کردیں۔ اگر روزانہ ایک گھنٹہ بھی وہ اُردو سیکھیں تو وہ ضرور اس قابل ہوجائیں گے کہ اخباروں کی شہ سرخیاں اور سرخیاں پڑھ سکیں۔ اگر الفاظ کے معنی وہ سمجھ نہ پائیں تو آپ انھیں سمجھا سکتی ہیں۔ اس طرح ان میں اعتماد بڑھے گا اور آپ میں طمانیت کا احساس پیدا ہوگا۔ یہ سوچ آپ میں ایک نیا ولولہ نیا جوش بھر دے گی۔ اس طرح آپ کے بچے اُردو پڑھنا لکھنا سیکھ جائیں گے تو آپ کا سینہ فخر سے پھول جائے گا اور آپ اُردو کا حق ادا کردیں گی۔