پونے۔27ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) ڈبلیو ٹی اے سرکٹ میں اپنے شاندار مظاہروں کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے انکیتا رائینا نے 25ہزار امریکی ڈالرس انعامی رقم کے ایونٹ میں این ای سی ۔ آئی ٹی ایف وومنس خطاب جیت لیا ۔ مذکورہ ٹورنمنٹ کے خطابی مقابلے میں انکیتا نے دکن جمخانہ میں برطانوی ٹینس اسٹار کیٹی ڈین کو راست سیٹوں میں 6-2 , 6-2 سے شکست دی ۔ احمدآباد سے تعلق رکھنے والی 21سالہ کھلاڑی انکیتا کو سیمی فائنل کے برعکس فائنل میں زیادہ محنت نہیں کرنی پڑی ۔