پریس کانفرنس کے دوران ہوئے جذباتی‘ جیل بھیجنے او رانکاونٹر کرنے کی سازش کا لگایا الزام۔ ہاردک نے کی ملاقات
احمد آباد۔وشواہند و پریشد( وی ایچ پی)کے لیڈر پروین توگڑیہ نے کل تقریبا 10گھٹنے تک اپنی پراسرار گمشدگی کے بارے میں آج انکشاف کرتے ہوئے دعوی کیا کہ وہ فرضی پولیس انکاونٹر کے قتل کے اندیشوں کے سبب خاموشی سے ہوائی اڈے سے راجستھان جانے کے لئے نکلے تھے اور اسی اثنا میں وہ طبیعت بگڑنے سے بیہوش ہوگئے تھے۔
#WATCH Ahmedabad: VHP leader #PravinTogadia broke down while addressing media earlier today, said 'attempts being made to muzzle my voice' pic.twitter.com/xTu2RikaOv
— ANI (@ANI) January 16, 2018
توگڑیا آج یہاں ایک پرائیوٹ اسپتال میں پریس کانفرنس کے دوران کئی بار جذباتی بھی ہوئے اور ان کے آنسو نکلنے لگے۔ انہو ں نے کہاکہ وقت آنے پر ثبوت کے ساتھ اس بات کا انکشاف کریں گے کہ کون ان کی آواز دبانے اور انہیں جیل بھیجنے کی سازشیں کررہا ہے۔ دوسری جانب پروین توگڑیہ کی طرف سے مدبھیڑ میں ہلاکت کا اندیشہ ظاہر کے جانے کے بعد پاٹیدار تحریک کے لیڈر ہاردیک پٹیل نے ااج ان سے ملاقات کی ۔ مسٹر توگڑیہ کل لاپتہ ہوگئے تھے اور بعد میں بیہوش کی حالت میں پائے گئے۔ان کی حالت میں اب کچھ افاقہ ہوا ہے او رانہو ں نے ایک پرس کانفرنس بھی کی اور اپنے اوپر جوکچھ گذری اس کی تفصیلات بتائی ۔
कोंग्रेस के राज में प्रवीण तोगड़िया जी सलामत थे लेकिन आज भाजपा के राज में प्रवीण तोगड़िया जी असुरक्षित महसूस कर रहे हैं।
— Hardik Patel (@HardikPatel_) January 17, 2018
ہاردک نے ملاقات کے بعد نامہ نگاروں سے با ت چیت کرتے ہوئے کہاکہ توگڑیہ کے خلاف سازش کی جارہی ہے۔
Hardik Patel & Congress leader Arjun Modhwadia met VHP leader Pravin Togadia in hospital today #Ahmedabad pic.twitter.com/LYmym31sJO
— ANI (@ANI) January 16, 2018