وشاکھاپٹنم ۔ 30 ڈسمبر (پی ٹی آئی) انڈین کوسٹ گارڈس کے 42 ویں یوم تاسیس کے موقع پر دو روزہ مظاہرہ کی مہم میں اس کی 9 کشتیوں نے حصہ لیا۔ کوسٹ گارڈ کے کمانڈر (ایسٹرن سی بورڈ) کی نگرانی و سرپرستی میں انڈین کوسٹ گارڈ کی کشتیوں شاؤریہ ، سمدرا پہرہ دار، شاؤنک، وگراہا، رانی روشمنی، رانی اونتی بائی، ار نویش، سی 438 اور سی 430 نے حصہ لیا۔ اسٹاف کے خاندانوں کے 2500 ارکان اور دیگر ممتاز شہریوں نے گارڈ کی کشتیوں میں سوار ہوکر ان مشقوں کا مشاہدہ کیا جن کا آج اختتام عمل میں آیا۔ مظاہروں کے دوران ایک چینک اور ایک ڈونیر ہیلی کاپٹر بھی استعمال کیا گیا۔ کوسٹ گارڈ کمانڈر (ایسٹرن سی بورڈ) کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل نے 30 ڈسمبر کو شاؤریہ میں سوار ہوکر مشقوں کا مشاہدہ کیا تھا۔