انڈین ویلس کیلی فورنیا 15 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) عالمی نمبر ایک ٹینس اسٹار سرینا ولیمس نے بالآخر کیلی فورنیا میں اپنے کھیل 14 سال سے جاری کا بائیکاٹ ترک کردیا اور جمعہ کی شب منعقدہ مقابلہ میں مونیکا نیکولسکو کو 7-5,7-5سے شکست دیدی ۔ واضح رہے کہ مقابلہ میں حصہ لے رہی تھیں میچ دیکھنے والوں میں شامل ایک ہجوم نے ہوٹنگ کا نشانہ بنایا تھا اور ان کے خلاف نسلی ریمارکس کیا تھا جس پر برہم اور دل برداشتہ سرینا نے اس علاقہ میںکھیلنے سے انکار کردیا تھا لیکن اس مرتبہ شائقین کی کثیر تعداد ان کی تائید اور یگانگت کا اظہار کیا اور پلے کارڈس کا مظاہرہ کیا۔