انڈین ایر فورس کے ہیلی کاپٹر کی سدی پیٹ میں ایمرجنسی لینڈنگ

سدی پیٹ۔/29اگسٹ ۔انڈین ایر فورس کا تربیتی ہیلی کاپٹر سدی پیٹ ضلع میں ایمرجنسی لینڈنگ کیا۔ تفصیلات کے مطابق حیدرآباد کے حکیم پیٹ بیس کیمپ سے تربیتی ہیلی کاپٹر چیتک تکنیکی خرابی کے باعث سدی پیٹ ضلع کے ایک موضع کے کھیتوں میں ایمرجنسی لینڈنگ کیا۔ پائیلٹ نے تکنیکی خرابی کو محسوس کرتے ہوئے ہیلی کاپٹر کو کھیتوں میں اُتار دیا جس سے حادثہ ٹل گیا۔