کریم نگر ۔ 30 ؍ اپریل (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) انڈین ایرفورس میں ملازمین پر تقررات کے لئے کریم نگر امبیڈکر اسٹیڈیم میں م
نعقد کئے جانے والے تحریری امتحان سے متعلق سبھی ضروری انتظامات کر لئے گئے ہیں ۔ یکم مئی کو حیدرآباد ۔ کھمم ‘ کتہ گوڑم اضلاع 3 مئی کو کریم نگر ‘ سرسلہ ‘ جگتیال پداپلی ‘ نلگنڈہ یادادری ‘ سوریاپیٹ اضلاع کے امیدواروں کے تحریری امتحان ہوں گے ۔ اس سلسلے میں کریم نگر ضلع کلکٹر سرفراز احمد نے ایک صحافتی اعلامیہ جاری کیا ہے۔ تحریری امتحان انگریزی ریزیننگ جنرل اور ینس پر ہوگا ۔ امیدوار کی عمر 17 اور 21 کے درمیان ہونی چاہئے ۔ امیدوار کا دسویں یا انٹر کے امتحان میں کامیاب ہونا چاہئے ۔ اور میمو نشانات کی کاپی سکونت کا مقام وغیرہ کے سرٹیفکیٹ ساتھ رکھنے کا مشورہ دیا ۔ 50 فیصد نشانات سے کامیاب ہوں اور انگریزی میں 50 فیصد نشانات ضروری ہیں ۔ اصل اسناد کے ساتھ ہی زیراکس 8 پاسپورٹ سائز تصاویر ساتھ لانا ضروری ہے ۔ صبح ساڑھے پانچ سے دس بجے تک حاضر ہونا ہوگا ۔ دوردراز سے آنے والوں کے لئے بس اسٹانڈ میں ہیلپ ڈیکس رہنمائی سنٹر قائم کیا جا رہا ہے ۔ کلکٹریٹ میں ٹول فری نمبر 8801 821 478 ۔ 9490 163 834 پر ربط پیدا کرنے کا مشورہ دیا ۔ یہ نمبر صبح ساڑھے دس بجے سے شام 5 بجے تک کام کرتا رہے گا ۔ تحریری امتحان میں کی کامیاب امیدواروں کا نفسیات کا بھی ٹسٹ ہوگا۔ اس میں کامیابی پر 1.6 کلو دوڑ ہوگی ۔ 7 منٹ کے اندر پوری کرنی ہوگی ‘ امیدوار مزید تفصیلات کے لئے متعلقہ ویب سائیٹ کا مشاہدہ کیا جاسکتا ہے ۔ ضلع کلکٹر نے جاری کردہ اعلامیہ میں یہ بات بتائی ۔