انڈیا نے ویسٹ انڈیز کو 224 رنز سے ہرایا

ممبئی ۔ 29 اکتوبر ۔(سیاست ڈاٹ کام) طاقتور ٹیم انڈیا نے ویسٹ انڈیز کو آج چوتھے او ڈی آئی میں 224 رنز سے بڑی شکست دیتے ہوئے پانچ میچ کی سیریز میں 2-1 کی سبقت حاصل کرلی ہے ۔ یہاں برابورن اسٹیڈیم میں منعقدہ میچ میں ہندوستان نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ پچاس اوورس میں 377/5 کا ہمالیائی اسکور کھڑا کیا ۔ کیپٹن ویراٹ کوہلی سیریز کے ابتدائی تین مقابلوں میں سنچریاں بنانے کے بعد آج جلد آؤٹ ہوگئے ۔ تاہم اوپنر روہت شرما نے پھر ایک بار 150 سے زائد کااسکور کرتے ہوئے 162 رنز بنائے اور چوتھے نمبر پر امباٹی رائیڈو نے 100 اسکور کئے ۔ جواب میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم بری طرح ناکام ہوئی اور لوور آرڈر میں صرف کپتان جیسن ہولڈر نے 54 ناٹ آؤٹ کا قابل لحاظ اسکور کیا۔ مہمان ٹیم 36.2 اوورس میں 153 پر آؤٹ ہوگئی ۔ خلیل احمد اور کلدیپ یادو نے 3,3 وکٹ لئے ۔