انڈر14 بوائز فٹ بال ٹورنمنٹ اور کھلاڑیوں کا انتخاب

حیدرآباد۔6 جولائی(ای میل) بولارم کی حیدرآباد یوتھ ساکر اکیڈمی کی جانب سے انڈر 14 بوائز 5 اے سائڈ فٹ بال ٹورنمنٹ کا 9 اور 10 جولائی کو بوئن پلی کے سوچترا سرکل کے نزد لاس ویگاس گرائونڈ پر انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے جس میں کھلاڑیوں کا انتخاب بھی عمل میں آئے گا۔ اسکولس اور کلبس کی ٹیمیں اس ٹورنمنٹ میں شکست کی اہل ہوں گی جبکہ انفرادی طور پر جو کھلاڑی شرکت کرنا چاہتے ہیں انہیں اپنا برتھ سرٹیفکیٹ ساتھ لانا ہوگا۔ مذکورہ اکیڈمی آل انڈیا فٹ بال فیڈریشن سے مسلمہ ہے جس نے آل انڈیا انٹر اکیڈمیس ٹورنمنٹ میں شرکت کے علاوہ آئی لی اور سکینڈ ڈیویژن ٹیموں کے ٹورنمنٹس بھی کروائے ہیں۔ ٹیموں اور کھلاڑیوں کا مذکورہ مقام پر صبح 8 بجے اسپاٹ رجسٹریشن ہوگا جبکہ دیگر تفصیلات کے لئے 9866128999/ 8977305902 پر ربط قائم کیا جاسکتا ہے۔