انڈر 19 ورلڈ کپ: پاکستان نے سری لنکا کو ہرایا

ڈھاکہ ، 3 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) انڈر 19 ورلڈ کپ کے آخری لیگ میچ میں پاکستان نے سری لنکا کو 23 رنز سے ہرا کر پول میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔ پاکستانی ٹیم 8 فروری کو ویسٹ انڈیز کے خلاف کوارٹر فائنل کھیلے گی۔ ڈھاکہ میں کھیلے گئے میچ میںسری لنکا نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔پاکستان کی ٹیم 48.4 اوورز میں 212 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی جس میں حسن محسن 86 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ جواب میں سری لنکا کی ٹیم پاکستانی بولرزکی شاندار بولنگ کی وجہ سے 46.4 اوورز میں 189 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔ کمیندو مینڈس 68 اور وشاد رندیکا 46 رنز بناسکے۔پاکستان کی جانب سے شاداب خان نے 3کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ اس جیت کے ساتھ ہی پاکستان نے گروپ بی میں پہلی پوزیشن حاصل کی اورساتھ ہی 8 فروری کو ویسٹ انڈیز کے خلاف کوارٹر فائنل بھی کھیلے گا۔ کوارٹرس کیلئے پہلے ہی ہندوستان اور دیگر ٹیمیں کوالیفائی ہوچکی ہیں۔