انٹر میڈیٹ امتحانات

یلاریڈی۔/10مارچ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) منڈل یلا ریڈی مستقر کے گورنمنٹ جونیر کالج کے ساتھ ساتھ مقامی ماڈل اسکول میں انٹر میڈیٹ کے سالانہ امتحانات کا آغاز پرامن طریقہ سے ہوچکا ہے۔ سی ایس مسٹر مدھوکر نے بتایا کہ جملہ 980 طلباء و طالبات امتحانات تحریر کررہے ہیں۔ گورنمنٹ جونیر کالج میں 580 طلباء اور 400 طلباء ماڈل اسکول میں امتحانات کیلئے حاضر رہے ہیں۔ منڈل لنگم پیٹ پر بھی گورنمنٹ جونیر کالج پر بھی سنٹر بنایا گیا ہے جہاں انٹر سال اول کیلئے طلباء اور سال دوم کیلئے 286 طلباء امتحان لکھ رہے ہیں۔ منڈل تاڑوائی کے گرلز گوروکل کالج پر انٹر میڈیٹ کے امتحانات کا مرکز بنایا گیا ہے۔