انٹر اسکول کک باکسنگ چیمپئن شپ کا کامیاب انعقاد

حیدرآباد 12 ڈسمبر (راست)حکومت تلنگانہ اسکول گیمس فیڈریشن ضلع حیدرآباد کی جانب سے انٹر اسکول کک باکسنگ چیمپئن شپ کا انعقاد بمقام گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول چنچل گوڑہ میںعمل میںآیا ۔ مسٹر سومی ریڈی ڈی ای او حیدرآباد،مسٹر سیندر راو ڈپٹی ای او چارمینار منڈل مسٹر تروپتی ریڈی آرگنائزنگ سکریٹری ڈسٹرکٹ اسکول گیمس فیڈریشن،مسٹر ساجد حسین جنیدی فزیکل ڈائرکٹر و کنینر ،مسٹر سریش کمار ہیڈ ماسٹر جی بی ایچ ایس،چنچل گوڑ نے مقابلوں کی سرپرستی کی سید اکرم اللہ حسینی صدر تلنگانہ کک باکسنگ اسو سی ایشن مسٹر مسٹر سنیل فزیکل ڈائرکٹرس نے ان مقابلوں میں اپنا بھر پور تعاون پیش کیا ۔ محمد یونس ہوزری مرچنٹ کے نمائندے مسٹر محمد فیصل نے معاشی تعاون کے ساتھ اپنے مفید مشوروں سے مقابلوں میں حصہ لینے والوں کو نوازا۔ ریاستی سطح کے مقابلوں کا 13 ڈسمبر 2014 ء کو صبح 8بجے گورنمنٹ بوائز اسکول چنچل گورہ حیدرآباد میں انعقاد عمل میں آئے گا۔ اسٹیٹ لیول میں جیتنے والوں کو دہلی میں منعقد ہونے والے نیشنل مقابلوں کیلئے حکومت کی جانب روانہ کیا جائے گا۔