انٹر اسکول ٹیبل ٹینس، چیس، کیرم مقابلے

حیدرآباد ، 27 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) ٹی ایس ٹی ٹی اے کی سرپرستی میں چھٹا رکمنی بائی اسپورٹس اکیڈیمی انٹر اسکول ٹیبل ٹینس، چیس اور کیرم ٹورنمنٹ کا لڑکوں اور لڑکیوں کیلئے اہتمام کیا جارہا ہے۔ سکندرآباد پبلک اسکول کے زیراہتمام یہ ٹورنمنٹ 28، 29 اور 30 جولائی کو منعقد ہوگا۔ 2011ء میں آغاز سے سکندرآباد پبلک اسکول نے ان باوقار ایونٹس کے انعقاد میں کافی وقت و توانائی صرف کی ہے۔ سکندرآباد پبلک اسکول کی اپنی ٹیبل ٹینس اکیڈیمی ہے جہاں کوچ ایم ایم لکشمی کانت ابھرتے ٹیلنٹ کو سنوار رہے ہیں۔ گزشتہ سال ان ایونٹس میں ریکارڈ 48 اسکولز نے حصہ لیا تھا۔ ہر سال نئے نئے چمپئن ابھر کر سامنے آئے ہیں۔ اس ٹورنمنٹ کے تحت مختلف زمروں میں رقمی انعامات بھی دیئے جاتے ہیں۔ دیگر تفصیلات اور معلومات کیلئے 9849384836 (ایم لکشمی کانت) یا 9246399386(ہریناتھ) سے ربط پیدا کرسکتے ہیں۔