ممبئی۔ ہفتہ کی صبح ایک انٹریٹر ڈیزائنر کی خودکشی کے بعد مہارشٹرا پولیس نے ریپبلک ٹی وی کے ایڈیٹر ان چیف ارنب گوسوامی کے خلاف ایک مقدمہ درج کیاہے۔
ارنب گوسوامی کے علاوہ اسکائی میڈیا کے فیرز شیخ ور اسمارٹ ورکس کے نتیش ساردا کے خلاف مذکورہ شخص کو خودکشی کے لئے اکسانے کا مقدمہ درج کیاگیا ہے۔
پولیس کے مطابق متوفی ڈیزائنر کی شناخت انونائیک کے طور پر کی گئی ہے جس نے علی باغ کے اپنے بنگلہ میں پھانسی پر لٹک کر جان دیدی۔متوفی کے قریب سے ہی نائیک کی ماں کی نعش بھی برامد ہوئی۔ پولیس نے ایک خودکش بھی برآمد کیاہے جس میں ارنب‘ فیروز اور ساردا کے نام شامل ہیں۔
حاصل جانکاری کے مطابق ایڈیشنل ایس پی سنجے پٹیل نے کہا ہے کہ ’’ متوفی شخص نے ریپبلک ٹی وی میں کچھ انٹریر ڈیزائن کاکام کیاتھا جس کے اس کو پیسے ادا نہیں کئے گئے‘‘۔
متوفی کی بیوی کی جانب سے دائرکردہ شکایت پر پولیس نے ائی پی سی کے سیکشن 306کے تحت تینوں ملزمین کے خلاف ایک مقدمہ درج کرلیاہے۔تاہم ریپبلک ٹی وی نے ان الزامات کو بے بنیاد قراردیتے ہوئے ‘ اس ضمن میں جھوٹی خبریں پھیلانے والوں کے خلاف کڑی کاروائی کا انتباہ دیا ہے۔
چیانل کی طرف جاری کردہ بیان میں کہاگیا ہے کہ ’’ تمام بقایہ جات کنٹراکٹ کے تحت ادا کردئے جاچکے ہیں‘‘