یروشلم ۔ 15 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) اسرائیلی پولیس نے بتایا کہ منسلکہ مشرقی یروشلم سے 8 فلسطینیوں کو مبینہ طور پر یہودیوںکے خلاف انٹرنیٹ پوسٹنگ کے ذریعہ تشدد بھڑکانے کی پاداش میں گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس کے ایک ترجمان نے میڈیا کو بتایا کہ 8 فلسطینیوں کو گذشتہ ہفتہ منافرت، تشدد اور دہشت گردی کے جرم میں گرفتار کیا گیا جو وہ فیس بک پر اپ لوڈ کئے جارہے پیغامات اور ویڈیو کے ذریعہ یہودیوں اور اسرائیلی سیکوریٹی فورسیس کے خلاف پھیلا رہے تھے۔