غزہ سٹی ۔ 23 اگست (سیاست ڈاٹ کام) حماس نے انٹرنیشنل کریمنل کورٹ میں شامل ہونے فلسطین کی کسی بھی کوشش کی حمایت کرنے کے معاہدہ پر دستخط کی ہے۔ اس گروپ کے دو سینئر عہدیداروں نے یہ بات بتائی۔ اس اقدام سے اسرائل کے ساتھ ساتھ حماس کے جنگی جرائم کی تحقیقات ہوسکتی ہیں۔صدر فلسطین محمود عباس نے انٹرنیشنل کریمنل کورٹ میں شامل ہونے یا نہ ہونے سے متعلق کئی مہینوں تک غور و خوض کیا تھا۔