نئی دہلی ، یکم جون (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی ریسلرز نے انٹرنیشنل ریسلنگ ٹورنمنٹ منعقدہ سساری سٹی، اٹلی میں اپنی مہم کا اختتام بلند حوصلے کے ساتھ کرتے ہوئے جملہ نو تمغے جیت لئے جن میں مینس فری اسٹائل ایونٹ میں آٹھ گولڈز شامل ہیں۔ سونو (61kg)، سوم ویر (86kg)، موسم کھتری (97kg) اور ہتیندر (125kg) نے اپنے متعلقہ وزن کے زمروں میں فی کس ایک طلائی تمغہ جیتا۔ قبل ازیں امیت کمار (57kg)، یوگیشور دت (65kg)، پراوین رانا (70kg) اور نرسنگھ یادو (74kg) نے بھی گولڈ میڈل جیتا تھا۔ رجنیش واحد ہندوستانی ریسلر ہیں جنھیں 65kg فری اسٹائل ڈیویژن میں برونز میڈل پر اکتفا کرنا پڑا۔