انٹرنیشنل باکسنگ چمپین شپ گورو سولنکی اور منیش کوشک کو سونے کے تمغے

نئی دہلی۔ 5 مئی (سیاست ڈاٹ کام) وارسا، پولینڈ میں جاری XXXVI فیلکس اسٹام انٹرنیشنل باکسنگ ٹورنمنٹ کے اختتام پر ہندوستانی باکسرز نے شاندار 6 میڈلس حاصل کئے۔ ہندوستانی باکسرز گورو سولنکی اور منیش کوشک نے سونے کے تمغے حاصل کئے۔ سونے کے علاوہ ہندوستانی باکسرز نے ایک چاندی اور تین برانز میڈلس بھی حاصل کئے۔ 22 سالہ سولنکی (52 کلوگرام) کے زمرہ میں انگلینڈ کے ولیم کاولی کو 5-0 سے شکست دے دی۔ سولنکی نے کامن ویلتھ گیمس اور گزشتہ سال کے کیمسٹری کپ میں بھی سونے کے تمغے حاصل کئے تھے۔ 23 سالہ منیش کوشک (60 کیلوگرام) کے زمرہ میں مراقش کے محمد حمود کو شکست دے دی۔ اس کے علاوہ انہوں نے انڈین اوپن مقابلوں میں سونے کا اور کامن ویلتھ گیمس میں چاندی کا تمغہ حاصل کیا تھا۔ ان کامیابیوں کے ساتھ ساتھ ہندوستان کو کچھ مایوسیاں بھی حاصل ہوئیں۔ محمد حسام الدین جنہوں نے 2019ء میں جی بی باکسنگ ٹورنمنٹ میں چاندی کا تمغہ حاصل کیا تھا۔ 56 کیلوگرام کے زمرہ میں وہ روس کے محمد شیخو کے ہاتھوں شکست کھا گئے۔ ان چھ روزہ مقابلوں میں دنیا کے تمام باکسرز نے حصہ لیا۔ جس میں جملہ 10 زمروں میں مردوں اور پانچ زمروں میں خواتین نے حصہ لیا۔