جمعرات , دسمبر 12 2024

انٹرمیڈیٹ طالبہ کی خودکشی

نظا م آباد :26 ؍ اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)انٹرمیڈیٹ نتائج میں کم نشانات حاصل ہونے پر ایک طالبہ نے خودکشی کرلی ۔ یہ واقعہ نظام آباد ضلع کے بالکنڈہ میں پیش آیا۔ تفصیلات کے بموجب بالکنڈہ کی شیلجہ نظام آباد کاکتیہ جونیئر کالج کی طالبہ ہے انٹرمیڈیٹ نتائج میں 1000 کے منجملہ 857 نشانات کرتے ہوئے A گریڈ میں کامیابی حاصل کی تھی لیکن نتائج پر مطمئن نہیں تھی جس کے باعث اپنے ہی مکان میں پھانسی لیکر خودکشی کرلی اور ان کی والدنے فوری اسے دواخانہ منتقل کیا ۔ لیکن ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا ان کے والد راجیشور کو اطلاع دینے پر دبئی سے فوری بالکنڈہ پہنچ گئے پولیس اس بارے میں تحقیقات کا آغاز کرتے ہوئے فوت ہونے کی وجوہات کے بارے میں تحقیقات کا آغاز کردیا ۔

TOPPOPULARRECENT