کرنول 3 جولائی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) انٹر سال اول اڈوانس سپلیمنٹری امتحانات کے نتائج شائع ہوئے ان میں انٹر سال اول میں 71% فیصد طلباء نے کامیابی حاصل کی۔ ان خیالات کا اظہار آر آئی او سرینواسلو نے کیا۔ اس میں مارچ کے امتحانات میں ناکام طلباء اور مزید مارکس کے لئے امتحانات لکھے ہوئے طلباء شامل ہیں۔ انٹر سپلیمنٹری امتحانات کے نتائج میں کرنول ضلع کے دیونہ کونڈہ کی جونیر کالج کے طلباء درجہ اول مقام پر رہے۔ کرنول ضلع میں 28396 طلباء امتحان میں شریک رہے۔ اس میں سے 18.834 طلباء نے ہی کامیابی حاصل کی۔ انھوں نے کہاکہ ووکیشنل گورنمنٹ جونیر کالجس میں 1063 طلباء امتحان میں شریک رہے۔ مگر 865 طلباء ہی کامیابی حاصل کی۔ ووکیشنل کالجس کامیابی کا فیصد 81 فیصد رہا۔ انٹرمیڈیٹ سال اول کی کامیابی کا فیصد 75 فیصد ہے۔