انوارالعلوم این سی سی کیڈٹس کی نیشنل گیمس میں شرکت

ٹیم کو ملک میں آٹھواں مقام ، عمیر انٹرنیشنل ورلڈ ٹیم کیلئے منتخب

حیدرآباد ۔ 30 اکٹوبر ۔ ( پریس نوٹ ) این سی سی آفیسر لیفٹننٹ سید صدیق حسن نے 4 (ٹی ) کمپنی انوارالعلوم ڈگری کالج 22 کمپنی کے 12 کیڈٹس کے ساتھ اس ماہ نئی دہلی میں منعقدہ این سی سی نیشنل گیمس میں حصہ لیا ۔ اس دوران لیفٹننٹ سید صدیق حسن کی رہنمائی و سرپرستی میں ان کیڈٹس نے دہلی نیشنل گیمس کے دوران سکندرآباد فٹبال ٹیم چمپئن شپ میں پہلا مقام حاصل کیا ۔ بعد ازاں تروپتی میں منعقدہ آندھراپردیش بمقابلہ تلنگانہ میچ میں بھی پہلا مقام حاصل کیا ۔ انوارالعلوم کالج کی طرف سے منتخب 12 کیڈٹس اور آندھراپردیش کے دیگر تین نے جن کا آندھراپردیش اور تلنگانہ فٹبال ٹیم کے لئے انتخاب عمل میں آیا تھا نئی دہلی میں آٹھواں مقام حاصل کیا۔ ایک کیڈٹ شیخ عمیر کو جونیئر انٹرنیشنل فٹبال ورلڈ کپ ٹیم کیلئے منتخب کیا گیا ہے جو 2016 ء میں منعقدہ شدنی مقابلے میں حصہ لیں گے ۔