اننگز میں 5 وکٹس لینے والے اینڈرسن معمر بولر

ایڈیلیڈ ۔6 ڈسمبر(سیاست ڈاٹ کام )جیمز اینڈرسن ٹسٹ اننگز میں 5 وکٹیں لینے والے معمرترین انگلش فاسٹ بولر بن گئے ہیں اس کے علاوہ انہوں نے 2006 کے بعد آسٹریلیائی سرزمین پر زائد عمر میں کارنامہ انجام دے کر پہلے بولر کا اعزاز بھی حاصل کرلیا ہے۔ اس سے قبل 2006 میں سابق فاسٹ بولر میک گرا نے گابا ٹسٹ کی دوسری اننگز میں 36 برس اور 287 دنوں کی عمر میں یہ کارنام انجام دیا تھا۔ اینڈرسن 1929 کے بعد ٹسٹ اننگز میں پانچ وکٹیں لینے والے معمر انگلش بولر بھی بن گئے ، انہوں نے سابق ہم وطن فاسٹ بولر جارج گیری کا ریکارڈ توڑا۔