اننت کمار کو یاد کرکے وینکیا نائیڈو جذبات سے مغلوب

نئی دہلی۔ 11 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) پارلیمنٹ کے مانسون سیشن کے آغاز کے آج پہلے دن نائب صدرجمہوریہ اور چیرمین راجیہ سبھا وینکیا نائیڈو نے اپنے دیرینہ رفیق اور سابق مرکزی وزیر اننت کمار گلوگیر آواز میں یاد کرتے ہوئے جذبات سے مغلوب ہوگئے۔ آج سیشن کے شروع ہوتے ہی انہوں نے پہلے اٹل بہاری واجپائی ان کے بعد سابق لوک سبھا اسپیکر سومناتھ چٹرجی اور دوسرے گذر جانے والے ارکان کے نام پڑھنے مسٹر کمار کی 12 نومبر کو ہوئی موت پر نائیڈو کی آواز غم سے گلوگیر ہوگئی اور وہ بہت ہی جذباتی ہوگئے۔ آنجہانی پارلیمانی آفیسرز منسٹر کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ ان کی بے وقت موت سے وہ ایک بہت ہی قریبی اور شخصی دوست سے محروم ہوگئے ہیں اور کمار اپنی انرجی اور جوش و جذبہ کے ساتھ کام کرنے والی شخصیت سے ہمیشہ یاد کئے جائیں گے۔