گمبھی راؤ پیٹ /16 ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ریاستی وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی وہ پنچایت راج تارک راما راؤ کے پرسنل اسسٹنٹ سرینواس نے آج گمبھی راؤ پیٹ کے موضع دیسائی پیٹ کورامدی کا دورہ کیا ۔ جہاں انہوں نے انفرادی طور تعمیر کئے جانے والے بیت الخلاؤں کا معائنہ کیا اور عوام سے اپیل کی کہ وہ رواں ماہ کی 30 تاریخ تک بیت الخلاؤں کی تعمیری کاموں کو مکمل طور پر مکمل کریں تاکہ انہیں تعمیری کام کیلئے کئے جانے والے رقم ادا کرسکیں ۔ اس موقع پر سابقہ زیڈ پی ٹی سی رکن ملوگاری نرسا صدر منڈل ٹی آر ایس دیاکر راؤ CESS ڈائرکٹر کے دیویندر یادو وغیرہ موجود تھے ۔