انضمام الحق سوشل میڈیا پر مذاق کا موضوع

لاہور۔18 اپریل (سیاست ڈاٹ کام ) فواد عالم کو نظر انداز کرنے پر چیف سلیکٹر انضمام الحق سوشل میڈیا پر مذاق کا نشانہ بن گئے۔دورہ انگلینڈ سے نظر انداز کئے جانے والے فواد عالم سوشل میڈیا پر موضوع بحث بنے ہوئے ہیں اور صارفین دل کھول کر چیف سلیکٹر انضمام الحق کے خلاف بھڑاس نکال رہے ہیں۔ایک صارف نے انضمام کے ہاتھوں میں پلے کارڈ تھامے ایڈیٹ کی ہوئی تصویر لگائی جس پر لکھا تھا ’’میرا بھتیجہ میری مرضی‘‘ جب کہ دوسرے پلے کارڈ پر لکھا تھا، ’’اپنا فواد خود سلیکٹ کرو۔‘‘ تیسرے صارف نے کہا کہ ’’فواد کو انصاف دو۔‘‘ایک صارف نے لکھا ’’ڈومیسٹک کرکٹ ایک فضول مشق ہے، چیف سلیکٹر کسی کو موقع ہی نہ دیں تو محنت کرنے کا فائدہ کیا ہے‘‘؟ایک نے فواد عالم کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ کچھ لوگوں کی کبھی سنی نہیں جاتی، ایک نے لکھا’’ بھتیجہ یس، فواد نو، گو انضمام گو‘‘۔