یشودھا ہاسپٹل ، جیون دان کی مشترکہ مہم
حیدرآباد ۔ 15 ۔ ستمبر : ( پریس نوٹ ) : یشودھا ہاسپٹلس نے سرکاری ادارہ جیون دان کے اشتراک سے ’ آرگن ڈونیشن ڈرائیو ‘ انسانی عطیہ مہم کا 13 ستمبر کو شلپا کلا ویدیکا حیدرآباد میں آغاز کیا ۔ اس کا مقصد ملک میں سینکڑوں ضرورت مندوں کو انسانی اعضاء کے عطیہ کی فراہمی ہے ۔ اس مہم کا شاندار ردعمل رہا جب کہ زائد از پانچ ہزار افراد نے اپنے اعضاء کا عطیہ دینے کا عہد کیا ۔ بتایا گیا کہ اعضاء کی ناکامی اور عدم سربراہی کے سبب ہندوستان میں ہر سال زائد از دو لاکھ افراد ہلاک ہوجاتے ہیں جب کہ ہر سال پانچ لاکھ افراد کو اعضاء کی ضرورت درپیش ہے بتایا گیا کہ تین فیصد افراد کو گردے کی تبدیلی کے لیے گردے کی ضرورت ہے ۔ ڈاکٹر جی ایس راؤ نے اس مہم کو اہم بتایا اور کہا کہ عوام میں اس تعلق سے شعور بیداری میں اضافہ کیا جائے گا جب کہ اس اعضاء عطیہ دینے کے متعلق توہمات کو دور کیا جائے گا ۔ ڈاکٹر اے جی کے گوکھلے سرجن نے کہا کہ ملک میں 1 لاکھ 80 افراد گردے کی تبدیلی کے منتظر ہیں جب کہ سینکڑوں افراد اس مرض سے فوت ہورہے ہیں ۔ ڈاکٹر آر چندر شیکھر سی ای او یشودھا ہاسپٹلس نے شکریہ ادا کیا ۔ لائنس کلب ، سیوا سیوانی انسٹی ٹیوٹ اور میڈیا پارٹنر سمسکرتی کے ارکان بھی موجود تھے ۔۔