جموں:انتظامیہ کے مطابق اتوار کے روز جموں اور کشمیر کے رام بن ضلع میں امرناتھ یاتریوں کو لے جارہی بس حادثے کا شکار ہوگئی جس میں16کی موت اور26بری طرح زخمی ہوئے ہیں۔حادثے کے فوری بعد بانیحال کے مقامی لوگوں نے درجنوں امرناتھ یاتریوں کی جان بچانے کاکام بھی کیا ہے۔ سال 2004سے سرگرم وی آر فار یو نامی رضاکارانہ تنظیم کے کارکنوں مقام حادثہ پہنچ کر راحت کاری کے امور انجام دئے۔اس کے علاوہ دیگر کارکنوں کو بھی مقام واقعہ پر بلانے اور راحت کاری کے کاموں میں مدد کے لئے ایک واٹس ایپ گروپ بھی تشکیل دیا۔انڈیا ٹوڈے میں شائع خبر کے مطابق عامر وانی این جی او کے پہلے فرد تھے جو مقام واقعہ پر پہنچے تھے۔راحت کاری ٹیم کی نگرانی الیاس بنیہالی کررہے تھے۔ انہوں نے امرناتھ مندر بورڈ چیرمن اور گورنر جموں کشمیر این این واہرا سے بھی ملاقات کی ۔ملاقات کے دوران انہوں نے بتایا کہ متعدد مرتبہ درخواست کے بعد بھی ضلع انتظامیہ نے راحت کاری کے کاموں میں درکار سامان انہیں فراہم نہیں کیا۔
ملاقات کے بعد انہوں نے بتایا کہ گورنر نے راحت کاری کے کاموں میں درکار سامان کے لئے پانچ لاکھ روپئے فراہم کرنے کا بھروسہ دلایا ہے۔یہاں اس بات تذکرہ ضروری ہے کہ جموں کشمیر اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن کی بس جموں کشمیر وادی کے راستے پر تھی او ر بنیہال ٹاؤن کے قریب واقع نیچ نال جو جموں اور کشمیر کے ہائی وے پر واقع ہے ڈرائیور کا گاڑی پر کنٹرول ختم ہوگیا۔ایک پولیس افیسر نے بتایا کہ ’’موقع پر ہی 16یاتریوں کی موت واقع ہوگئی اور 26بری طرح زخمی ہیں‘‘۔ مرنے والو ں میں چودہ مرہ اور دوخواتین شامل ہیں۔زخمیو ں میں سے پانچ کو سری نگر لے جایاگیا ہے جبکہ تیرہ کو ہیلی کاپٹرکے ذریعہ جموں میں گورنمنٹ میڈیکل کالج سوپر اسپیشالیٹی اسپتال کو روانہ کیاگیا اور دوزخمیوں کو بنہیال کے اندر طبی نگہداشت میں رکھا گیا ہے۔ترجمان نے کہاکہ بس میں43مسافرین بشمول ڈرائیور موجود تھے۔پولیس فوج اور نیم فوجی دستوں کے ساتھ مقامی لوگوں نے ملکر راحت کاری کاموں کی شروعات کی ‘ اور مقام حادثے سے زخمی یاتروں کو منتقل کرنے کاکام کیاگیا ۔
جس کے بعد آرمی ہیلی کاپٹرزخمیو ں کو لیکر جموں شہر روانہ ہوگیا۔وزیر اعظم نریند رمودی ‘ ہوم منسٹر راجناتھ سنگھ ‘ چیف منسٹرجموں اینڈ کشمیر محبوبہ مفتی‘ سابق چیف منسٹر عمر عبداللہ نے اس حادثے پر گہرے صدمے کا اظہار کیا۔مودی نے کہاکہ ’’ امرناتھ یاتریوں کی موت ہمارا بڑا نقصان ہے۔ مرنے والوں کے خاندان کے ساتھ میری پوری ہمدردی ہے۔ میں دعاکرتاہوں کہ واقعہ کے زخمی بہت جلد صحت یاب ہوجائیں‘‘۔ راجناتھ سنگھ نے کہاکہ محبوبہ مفتی سے ان کی بات ہوئی ہے انہوں نے راحت کاری کاموں ک ستائش کی۔ انہوں نے مزیدکہاکہ ’’ میں دل کی گہرائیوں سے امرناتھ یاتری بس حادثے کے مہلوکین کو خراج پیش کرتا ہوں اور میری دعاء زخمیو ں کی عاجلانہ صحت یابی ہے‘‘۔ جولائی10کو امرناتھ یاتریو ں پر دہشت گر دحملے میں دس لوگوں کی ہلاکت کے بعد یہ دوسرا سانحہ ہے۔