ایس پی ایم سابق ملازمین میں ہلچل‘ پانی اور برقی منقطع کرنے کی دھمکی
کاغذنگر ۔ 28 ؍اکٹوبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کاغذنگر مستقر میں سرپور پیپر ملز کے احیاء کے بعد سارے کاغذنگر اور اطراف و اکناف کے علاقوں میں خوشی کا ماحول پیدا ہوگیا تھا اور سارے سرپور پیپر ملز ملازمین میں خوشیاں دیکھی گئی تھیں لیکن اچانک 27 ؍ اکٹوبر کو سرپور پیپر ملز (SPM) کے ذمہ داران کے غیر قانونی طور پر کوراٹرس کو قبضہ کئے ہوئے ہیں ۔ ان تمام کو فیاکٹری کی جانب سے کوارٹرس کو سات دنوں کے اندرون خالی کرنے کی نوٹس کی اجرائی عملی میں آئی ہے ‘ اس نوٹس میں کہا گیا کہ ایس پی ایم کوارٹرس میں رہنے والے ملازمین کو سات دنوں کے اندرون کوارٹرس کو خالی کرنا ہوگا اور اگر کسی وجہ سے ایس پی ایم کوارٹر کو خالی نہیں کیا گیا تو کوراٹرس سے پانی کی سہولت اور برقی کنکشن کو منقطع کرنے کی دھمکی دی گئی ہے ۔ ایک طرف ایس پی ایم ملازمین کافی پریشان ہیں اور دوسری طرف اسمبلی انتخابات کا آغاز ہوگیا ہے ۔ ایس پی ایم فیاکٹری کی جانب سے کوراٹرس کو خالی کرنے کی نوٹس کی اجرائی ہونے پر عوام میں تشویش اور دہشت اور ہلچل مچی ہوئی ہے اب دیکھنایہ ہے کہ سیاسی قائدین اس کوارٹرس کو خالی کرنے کی نوٹس کو منسوخ کرنے میں کامیاب ہوتے ہیں یا فیاکٹری ملازمین کو ارٹرس کو خالی کرانے میں کامیاب ہوتے ہیں ۔ یہ تو وقت ہی بتایئے کہ آگے ہوتا کیا ہے ۔