کریم نگر ۔ 15 ۔ مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) جاریہ ماہ کی 24 کو تنخواہوں کی ادائیگی کیلئے مئی کی تنخواہ کی ادائیگی کے بل کے ساتھ ہی ایک اور علحدہ بل جون کی پہلی تاریخ کی تنخواہ کا بل بھی جاریہ ماہ کی 20 تاریخ تک ٹریژری میں داخل کردینے کییلئے ڈی ڈی اوز کو احکامات جاری کرتے ہوئے ریاستی ٹریژری شعبہ ڈائرکٹر نے اطلاع دے دی ہے ۔ تلنگانہ ریاستی ٹیچرس اسوسی ایشن ( ٹی آر ٹی ایف ) ضلع صدر ایم پرتاب ریڈی جنرل سکریٹری اے لکشماریڈی نے ایک اعلامیہ جاری کرتے ہوئے اطلاع دی ہے ۔ یکم جون سے متعلق ایک دن کی تنخواہ کا بل مینول کو آن لائن میں بھیج دیئے جانے کی خواہش کی ہے ۔ ایچ آر ایم ایس سی شامل کردے ۔ ماہ جون کے ماباقی 29 دنوں کی تنخواہ کے بل کی تیاری میں تکنیکی دشواریاں پیش آنے کا احتمال ہوگا ۔