یلاریڈی 20؍ ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)اندرماں مکانات اسکیم کے تحت حکومت کی جانب سے مکانات منظور کئے گئے مستحقین کو مقامی ریونیو عہدیدار منظور کئے پوزیشن صداقت نامہ، مکان منظور کے کاغذات کا ریکارڈ کیلئے گذشتہ چار دنوں سے تین ہاوزنگ انسپکٹران تلاش رہرے ہیں پھر بھی صداقت نامہ مکمل طریقہ سے دستیاب نہیں ہورے ہیں۔ منڈل لنگم پیٹ کے پولکم پیٹ میں اندرماں مکانات اسکیم میں پیش آ:ی بدعنوانی پر 12 اگست 2014 کو سی بی سی آ:ی نے تحقیقات کیں تھیں۔ موضع میں 50 مستحقین کو سال 2006-07 میں ریونیو عہدیداروں نے مکان منظوری کے صداقت نامہ اور پوزیشن صداقت نامہ جاری کیا تھا جس کو تب کے کاغذات لانے سی بی سی آ:ی ڈی نے عہدیداروں کو احکام دیئے تھے اس لئے چار دنوں سے ہاوزنگ انسپکٹران تلاش کرنے میں مصروف ہیں لیکن پولکم پیٹ اندرماں اسکیم کے تحت منظور کئے مکانات کا ریکارڈ نہیں مل رہا ہے۔ 50 مستحقین میں سے صرف 15 کے کاغذات ہاتھ آئے باقی اندرماں مکانات اسکیم کے تحت زبردست طیرقہ سے بدعنوانی ہونے کے آثار نمایاں نظر آرہے ہیں۔ ریکارڈ کا آفس میں نہ رہنا کئی شکوک و شبہات پیدا کررہا ہے ۔ مگر یہ سچا ہیکہ غریبوں کے نام پر حاصل کئے گئے مکانات کے پیچھے کس کا ہاتھ ہے ضرور انکشاف ہوکر رہے گا۔اندرماں اسکیم کے تحت کئی مکانات منظور کئے گئے لیکنتلاش کرنے پر کہیں مکان نہیں اور کروڑ وں روپئے مگر ہضم ہوگئے ۔ سرکاری اسکیمات میں اس قدر اگر بد عنوانی پروان چڑھتی رہی تو غریبوں مستحقین کو کہاں تک فائدہ پہنچے گا ۔ اکثر سرکاری اسکیمات بدنعوانی کی نذر ۃتے نظر آتے ہیں جس کیلئے ٹھوس اقدامات کرنا ضروری ہے ۔