اندرا ، راجیو پوسٹل اسٹامپس منسوخی فیصلہ غلط

کریم نگر۔27 ستمبر ۔ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) سابق وزیراعظم اندرا گاندھی و راجیوگاندھی کی تصاویر والے پوسٹل اسٹامپس کی منسوخی کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے کریم نگر میں کانگریس کمیٹی صدر کے راج شیکھر کی زیرقیادت اندراگاندھی مجسمہ چوک پر وزیراعظم نریندر مودی کے علامتی پتلے کو نذر اتش کیا گیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے راج شیکھر نے کہا کہ ملک کی بے مثال خدمات انجام دیتے ہوئے اپنی جانوں کی قربانی دینے والے وزیراعظم اندرا گاندھی و راجیو گاندھی کی خدمات کا کوئی حساب کتاب نہیں ہے۔ انھوں نے کہا کہ ملک کا ہر شہری اندرا گاندھی و راجیوگاندھی کی ملک کے تئیں شاندار خدمات کا معترف ہے ۔ موجودہ این ڈی اے حکومت اس کو برداشت نہیں کرپارہی ہے اور ایسے میں ادارہ کے پوسٹل اسٹامپس کو منسوخ کررہی ہے ۔ اندرا گاندھی ، راجیوگاندھی کی خدمات ہندوستانی عوام کے دلوں پر نقش ہے ۔ اس طرح ان کی تصاویر والے اسٹامپس کو نکال دینا کروڑوں ہندوستانیوں کی بے عزتی ہے ۔ ان قائدین کے ساتھ ساتھ اس طرح کا فیصلہ غلط ہے ۔ اس احتجاجی پروگرام میں کانگریسی قائدین کوسی ریڈی ، نریندر ریڈی ، گنڈے سادھوی ، کے سری ڈی مدھو ، آنند ، انجن کمار ، بچی ریڈی ، پرساد رمن راؤ ، مشتاق ، سدھیر ولاس ریڈی انجیا گوڑ ، سرینواس و دیگر شریک تھے ۔
کوسگی میں گنیش وسرجن کا