اندراماں مکانات کی تعمیرات سے متعلق سروے

یلاریڈی ۔ 28 ۔ مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) گزشتہ کانگریسی حکمرانی کے دوران اندر اماں مکانات کی تعمیرات پر منڈل ناگی ریڈی پیٹ ریونیو انسپکٹر مسٹر نواز ، ہاوزنگ ورک انسپکٹر مسٹر ناگیشور ریڈی نے سروے کیا ۔ اس موقع پر انہوں نے منڈل کے پوچارم ، مالتمیدہ ، گول لنگال ، دھرماریڈی ، جپتی جانکم پلی ، بلارم ، تانڈور مواضعات پر مکانات کا معائنہ کیا ۔اندراماں مکانات اسکیم کے تحت کن کن افراد نے مکانات مکمل کئے اور گون گون درمیان میں ہی تعمیرات روک دیئے اور بلوں کو حاصل کیا ۔ تفصیلات حاصل کیں ۔ اس موقع پر VRO مسٹر شیکھر ، گنگارام موجود تھے ۔