حیدرآباد /28 جنوری ( سیاست نیوز ) پیٹ بشیرآباد کے علاقہ میں ایک انجینئیر طالبہ نے مشتبہ طور پر پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 19 سالہ وسندھرا جو بی ٹیک کی طالبہ تھی ضلع کریم نگر سے اس لڑکی کا تعلق بتایا گیا ہے جو یہاں پیٹ بشیرآباد کے ایک ہاسٹل میں قیام پذیر تھی اور ایک خانگی انجیئینرنگ کالج میں زیر تعلیم تھی لڑکی ستیہ نارائنا نامی کریم نگر کے ساکن کی بیٹی تھی ۔جس نے کل رات انتہائی اقدام کرتے ہوئے خودکشی کرلی ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔
برقی شاک کا شکار لڑکے کی موت
حیدرآباد /28 جنوری ( سیاست نیوز ) بیگم بازار کے علاقہ میں ایک کمسن لڑکا برقی شاک کی زد میں آکر فوت ہوگیا ۔ شاہ عنایت گنج پولیس کے مطابق 8 سالہ ویریندر جو طالب علم تھا ۔ فیل خانہ بیگم بازار میں رہتا تھا ۔ یہ لڑکا 21 جنوری کو مبینہ طور پر ٹرانسفارمر کے قریب گیا تھا جو برقی شاک کی زد میں آکر شدید متاثر ہوگیا اور علاج کے دوران آج فوت ہوگیا ۔ پولیس شاہ عنایت گنج مصروف تحقیقات ہے ۔