حیدرآباد 27 مارچ (سیاست نیوز) حیات نگر کے علاقہ میں انجینئرنگ کے ایک طالب علم نے پھانسی لیکر خودکشی کرلی تاہم خودکشی سے قبل سوشیل نٹ ورکنگ سافٹ واٹس اپ پر اس طالب علم کا پیام شبہات کا سبب بن گیا ہے۔ حیات نگر پولیس کے مطابق 21 سالہ گوتم و جئے شیو پلی ضلع کھمم کا متوطن تھا۔ حیات نگر علاقہ میں ایک ہاسٹل میں رہتا تھا گوتم بی ٹیک زیر تعلیم تھا تعلیم میں کمزوری اور بہتر مظاہرہ نہ کر پانا ہی اس کی خودکشی کی وجہ سمجھا جارہا ہے ۔ حیات نگر پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔