انجینئرنگ طالبہ کی خودکشی

حیدرآباد ۔ 17 اکٹوبر (سیاست نیوز) ایل بی نگر کے علاقہ میں ایک انجینئرنگ کی طالبہ نے خودکشی کرلی۔ بتایا جاتا ہیکہ 20 سالہ سشمیتا جو ناگول ایل بی نگر علاقہ کے ساکن نرسمہا کی بیٹی تھی، بی ٹیک سال آخر کی طالبہ تھی۔ او یو کیمپس میں زیرتعلیم تھی۔ اس لڑکی کو گردہ کا مرض تھا اور اس کے گردہ میں پتھری آ گئی تھی جس کے سبب لڑکی ذہنی تناؤ کا شکار ہوگئی تھی۔ آج صبح لڑکی نے انتہائی اقدام کرتے ہوئے پھانسی لیکر خودکشی کرلی۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔