انجمن ترقی اُردو کڑپہ کی خدمات قابل ستائش

کڑپہ۔ 28 اپریل (ای۔ میل) کڑپہ (اے پی) میں انجمن ترقی اُردو ضلعی شاخ کڑپہ کی جانب سے ایک اجلاس منعقد کیا گیا۔ مہمانوں کا تعارف استقبال شریک معتمد سید شکیل احمد نے کیا۔ جلسہ کا آغاز شاکر حسین کی تلاوت قرآن پاک اور ستار فیضی کی نعت سے ہوا۔ معتمد عمومی جناب ہدایت اللہ نے کہا کہ ماہ مارچ 2015ء میں دو روزہ سمینار بعنوان ’’جنوبی ہند کے جواں فکر قلم کار‘‘ کڑپہ میں کامیابی سے منعقد کیا گیا۔ اس سمینار کی کامیابی ہم تمام اہل اردو کی محنت اور دور دراز سے سمینار میں آنے والے ہمارے دانشور مندوبین کی مرہون منت ہے۔ اُردو اساتذہ پروفیسر اردو دان حضرات کی شرکت انجمن ترقی اردو کڑپہ کے ذمہ داریوں کی ہمت افزائی اور سمینار کی کامیابی کی اہم وجہ رہی جس کے لئے انجمن ترقی اُردو کڑپہ جناب مولوی سید شاہ مصطفی حسین بخاری نے کی اور کہا کہ انجمن ترقی اُردو کڑپہ کے ذمہ دار اور اُردو والوں کی شب و روز کی انتھک کوششوں اور کاوشوں نے اس تاریخی شہر کڑپہ میں ایک تاریخی کارنامہ انجام دیا ہے۔ علم و ادب کی خدمت کا یہی جذبہ ’’جنوبی ہند کے جواں فکر قلم کار‘‘ کے موضوع پر دو روزہ قومی سمینار کو نقطہ عروج پر لانے کا محرک بنا ہے۔ خصوصی مہمان جناب ایس بی امجد باشاہ رکن اسمبلی کڑپہ نے کہا کہ کڑپہ اُردو کا مرکز رہا ہے۔ علمی، ادبی، تعلیمی، سماجی اعتبار سے آندھرا پردیش میں کڑپہ سرفہرست ہے اور علم کا گہوارہ ہے۔ انجمن ترقی اردو آندھرا پردیش کا ریاستی دفتر شہر کڑپہ میں ہوگا۔ یہ بڑی خوش آئند بات ہے جس سے اُردو زبان و ادب کے مسائل کا حل اور ترقی ہوگی۔ یہ شہر کڑپہ میں فخر ہے کہ ریاستی آندھرا پردیش انجمن ترقی اردو کا ریاستی مرکز کڑپہ میں ہوگا۔ اجلاس میں فاطمہ انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسیس کے سیکریٹری جناب اے کیو جواد، ڈاکٹر محبوب پیر، ڈاکٹر غوث، یونائٹیڈ مسلم فورم کے صدر جناب اشرف علی خان، اُردو کلچرل اینڈ لٹریری اسوسی ایشن کے صدر سید یوسف صفی، اردو یونیورسٹی آکشن کمیٹی کے چیرمین صلاح الدین، جناب وی ایس امیر بابو، ریاستی صدر تلگو دیشم پارٹی مائناریٹی سیل (اے پی) جناب سبحان باشاہ، سید حسینی باشاہ شہمیری سجادہ نشین آستانہ شہمیریہ، وسیلہ اردو ٹی وی کے ڈائریکٹر محمود شاہد، سید مخدوم بخاری وغیرہ نے تقاریر کئے۔ رکن اسمبلی امجد باشاہ اور صلاح الدین کو تہنیت پیش کی گئی۔ سید اقبال Suta، سید رحمت اللہ، وحید، الیاس (STU)، محمد ارشاد کو مومنٹو پیش کیا گیا۔ شفیع وائی ایس آر یوتھ لیڈر کو مومنٹو دیا گیا۔