نظام آباد /29 مارچ ( ای میل ) انجمن اسلامیہ نظام آباد تقریباً 90 سال سے علوم دینیہ کی خدمت انجام دے رہا ہے ۔ اس ادارے سے تاحال کثیر تعداد میں علماء حفاظ مستفید ہوکر مختلف مقاما تپر خدمات انجام دے رہے ہیں ۔ انجمن ہذا میں طلباء کے قیام ، طعام درسی کتب ، ادویات اور لباس کی سہولت بلامعاوضہ فراہم کی جارہی ہے ۔ مستقر نظام آباد کے علاوہ تعلقہ جات ، منڈل اور دیگر اضلاع کے برادران اسلام سے اپیل کی جاتی ہے کہ وہ غریب ، یتیم ، نادار اور بے سہارا بچوں کو انجمن اسلامیہ نظام آباد میں داخلہ کیلئے روانہ فرماکر اجر عظیم حاصل کریں ۔ انجمن اسلامیہ نظام آباد میں داخلے جاری ہیں۔