محبو ب نگر۔ آپ سب جانتے ہیں کہ تلنگانہ کے ضلع محبوب نگر گورنمنٹ اسپتال کے قریب حیدرآباد روڈ پر اوقاف کی انتہائی قیمتی ترین اراضی جو سینکڑوں کروڑ مالیت کی ہے اور اس کا سروے نمبر 77‘78‘79جو2ایکڑ 37گنٹوں پر محیط ہے ۔
لینڈگرابرز کے حوالے کردی گئی ہے۔قبضے کی حوالگی کا آرڈر اسٹنٹ ڈائرکٹر سروے اینڈ لینڈ ریکارڈ نے 25جولائی 2018کو جاری کردیا ہے۔
لیکن انتخابات اور مسلمانوں کے غم وغصہ کے پیش نظر اس وک راز میں رکھا گیا ہے ۔ قبضے کے آرڈر کی زیراکس کابی آپ کی مسجد کے ممبر پر رکھی گئی ہے۔بردران ملت ۔ تلنگانہ جدوجہد کے دوران مسلمانوں کو تیقن دیاگیا تھا کہ اوقافی اراضیات کے تحفظ کے لئے وقف بورڈ کو قانونی حیثیت اور اختیار فراہم کئے جائیں گے ۔
لیجن جب ان کی جماعت اقتدار میں ائی توان ہی کی حکومت کاحوصلہ پاکرلینڈ مافیا اور انہی کے منتخب نمائندوں کی بدنیتی سے ایک زبردست سازش کرتے ہوئے اوقافی اراضیات پر قبضوں کا ریکارڈ توڑا جارہا ہے۔مستقر محبو ب نگر پر 100سال سے زائد ریونیو لینڈ ریکارڈ او رمیونسپل ریکارڈ او رگزت میں اس اوقافی اراضی کی ملکیت واضح ہے۔
کانگریس کے پچاس سالہ اقتدار میں اور تلگودیشم کے تیس سالہ اقتدار میں کسی نے بھی اس پر بری نظر نہیں ڈالی۔ لیکن موجودہ حکومت کے صرف سالہ اقتدار میں ایسا کیاہوگیا کہ اوقاف کی اتنی قدیم اراضی پرائیوٹ اراضی میں تبدیل کردی گئی۔بردارن ملت۔ اب ہاتھ پر ہاتھ دھر کر بیٹھنے کا وقت نہیں ہے۔ بلکہ ہمارے مذہب ‘ ہماری شناخت او رتشخص کے لئے اٹھ کھڑے ہونے کا وقت ہے۔
آج ہم نہیں جاگیں گے تو میدان حشرت میں اللہ تعالی کو کیاصورت دکھائیں گے۔ کھڑے ہوجائے ‘ ہماری ارضیات کو ہڑپنے والوں کو سبق سکھانا ہے۔ ہم سب کا فریضہ ہے ‘ ہم سب کو اپنے گھروں سے نکلنا ہے۔اورہر قسم کے احتجاج کا عہد کرتے ہوئے تیار ہنا ہے۔ ہمیں ملی اتحاد کی طاقت کا مظاہرہ کرنا ہے۔
منجابب ۔ متحدہ مسلم نوجوان محبو ب نگر