انتقال

حیدرآباد ۔ 25 ڈسمبر (راست) جناب محمد جمیل ولد اسمعیل مرحوم ملازم سٹی سیول کورٹ کا آج انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد نماز مغرب کالی مسجد میں ادا کی گئی اور تدفین قبرستان دائرہ سلطان چنچلگوڑہ میں عمل میں آئی۔ زیارت بروز جمعرات 27 ڈسمبر بعد نماز عصر بمقام کالی مسجد میں مقرر ہے۔ پسماندگان میں بیوہ، تین دختران اور دو فرزندان ہیں۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 9030508249 ، 9581447732 ، 9441188769 پر ربط کریں۔
00 زوجہ مولانا سید انور حسین ترمذی، خطیب و امام جامع مسجد مشیرآباد کا 24 ڈسمبر کو رات دیر گئے اچانک انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ منگل 25 ڈسمبر کو بعد نماز عشاء مسجد عالمگیر شانتی نگر، مانصاحب ٹینک میں مولانا انور ترمذی نے پڑھائی اور تدفین قریبی قبرستان میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں دو فرزندان کے علاوہ ایک دختر شامل ہیں۔ دیگر تفصیلات کیلئے فون نمبر 8143293709 یا 9885095046 پر ربط کریں۔
00 جناب غلام صمدانی (ایڈوکیٹ) ولد جناب غلام محمود خان مرحوم کا منگل 25 ڈسمبر کو انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ مسجد غوث الثقلین مکہ کالونی تاڑبن میں بعد نماز عصر ادا کی گئی اور تدفین بنڈلہ گوڑہ، عثمان باغ، کاماٹی پورہ میں عمل میں آئی۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 8639957091 ، 8125548002 پر ربط کریں۔ فاتحہ سیوم بروز جمعرات بعد نماز عصر مسجد غوث الثقلین میں مقرر ہے۔