انتقال

حیدرآباد۔/13 ڈسمبر،( راست ) نواب محمد حسین علی خاں ولد نواب محمد لائق علی خاں کا 12 ڈسمبر کو انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ 13 ڈسمبر کو بعد نماز عصر کراچی پاکستان میں ادا کی گئی اور تدفین بھی کراچی میں ہی عمل میں آئی۔ پسماندگان میں ایک فرزند اور ایک دختر شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 9703758462 یا 730601512 پر ربط پیدا کریں۔

٭٭ جناب سید عبدالحمید ولد جناب سید محبوب علی ساکن عیدی بازار کا انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ 15 دسمبر کو بعد نماز فجر مسجد صالحین ، عیدی بازار کمہارواڑی کالونی میں ادا کی جائے گی اور تدفین متصل قبرستان میں عمل میں آئے گی ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ دو فرزند اور دو دختران شامل ہیں ۔ فاتحہ سیوم 16 دسمبر کو بعد نماز عصر مسجد صالحین میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 7993526121 ۔ 8801664687 پر ربط کریں ۔۔