انتقال

انتقال
حیدرآباد ۔ 12 ۔ دسمبر : ( راست ) : جناب احمد محی الدین ( خضر ) موظف ایگزیکٹیو انجینئر محکمہ زراعت کا 12 دسمبر کی صبح بعمر 68 سال انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز عشاء مدینہ مسجد کرمن گھاٹ میں ادا کی گئی اور تدفین دائرہ میر مومن سلطان شاہی میں عمل میں آئی ۔
مزید تفصیلات کے لیے 7416597295 ۔ 9652215409 پر ربط کریں۔۔

٭٭ حافظ غلام احمد مرحوم کی دختر محترمہ نجیب فاطمہ زوجہ جناب سید ابراہیم علی کا آج بعد نماز ظہر 56 سال کی عمر میں انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ 12 دسمبر کو ہی رات دس بجے جامع مسجد دارالشفاء میں ادا کی گئی اور تدفین گول قبرستان عثمان پورہ میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم جمعہ کو بعد نماز عصر مسجد چیونٹی شاہ عثمان پورہ میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے سید مکرم علی سے فون نمبر 9989667767 پر ربط کریں ۔۔

٭٭ الحاج محمد مظفر الدین صدیقی معظم بھائی ولد جناب محمد امام الدین صدیقی کا 10 دسمبر کو خانگی ہاسپٹل میں انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ اسی دن بعد نماز مغرب مسجد یسین سید علی چبوترہ میں ادا کی گئی اور مسجد کمبل پوش سے متصل قبرستان میں تدفین عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ تین فرزندان ، اور دو دختران شامل ہیں ۔ فاتحہ سیوم جمعرات 13 دسمبر کو بعد نماز عصر مسجد یسین سید علی چبوترہ میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 24383090 ۔ 9963581879 پر ربط کریں ۔۔

٭٭ ڈاکٹر زیب النساء زوجہ جناب سید اظہر حسین کا 11 دسمبر کو خانگی ہاسپٹل بنجارہ ہلز میں انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ 12 دسمبر کو مسجد متصل سردار باغ قبرستان میں بعد ظہر ادائیگی کے بعد اسی قبرستان میں تدفین عمل میں آئی ۔ زیارت 14 دسمبر کو بعد عصر مسجد سے متصل قبرستان سردار باغ صاحب میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9848934797 ۔ 9848752002 پر ربط کریں ۔۔

٭٭ محترمہ شاکرہ بیگم زوجہ جناب سید مکرم حسین کا 11 دسمبر بعد نماز مغرب انتقال ہوگیا ۔ مرحومہ ، محمد رؤف الدین ایڈوکیٹ کی ہمشیرہ تھیں ۔ نماز جنازہ مسجد ہاجرہ تاڑبن میں 12 دسمبر کو بعد نماز ظہر ادا کی گئی اور تدفین مغل فقیر کا تکیہ شمشیر گنج میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم مسجد ہذا میں 13 دسمبر کو بعد نماز عصر مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کیلئے 8897064772 پر ربط کریں ۔۔

٭٭ جناب محمد مرزا ولد جناب مہدی مرزا مرحوم کا بعمر 50 سال 12 دسمبر کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ 13 دسمبر کو بعد نماز ظہر آم والی مسجد میں ادا کی جائے گی اور تدفین عبداللہ بن علی کا تکیہ مصری گنج غازی بنڈہ قبرستان میں عمل میں آئے گی ۔ زیارت بروز جمعہ 14 دسمبر کو بعد عصر مسجد آم والی میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9885883454 ۔ 9059441700 پر ربط کریں ۔۔

٭٭ نواب میر جعفر علی خاں ابن میر یادگار حسین خاں مرحوم ساکن جام باغ کالی قبر کا 11 دسمبر کی رات انتقال ہوگیا ۔ 12 دسمبر کو12 بجے دن تدفین مقبرہ احتشام ملک جام باغ کالی قبر میں عمل میں آئی ۔ مجلس زیارت 14 دسمبر چار بجے شام عبادت خانہ حسینی دارالشفاء میں مقرر ہے ۔ مولانا سید نثار حسین حیدر آغا خطاب کریں گے ۔ مزید معلومات کے لیے 7337095862 پر ربط کریں ۔۔

٭٭ جناب محمد احمد علی خاں ( مومن ) ولد جناب محمد رحمن خاں کا 12 دسمبر کی صبح 10-30 بجے انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ 13 دسمبر کو بعد نماز عصر مسجد نواب دولہے خاں چنچل گوڑہ میں ادا کی جائے گی ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9885047074 ۔ 9182299648 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ الحاج محمد کریم الدین ولد جناب محمد فصیح الدین مرحوم کا 11 دسمبر کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ مسجد محمدیہ ، ٹی وی ٹاور موسیٰ رام باغ میں ادا کی گئی اور تدفین قبرستان سلیم نگر میں عمل میں آئی ۔ 13 دسمبر بعد نماز عصر فاتحہ سیوم مسجد محمدیہ ، موسی رام باغ میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 8125334131 پر ربط کریں ۔۔

٭٭ محترمہ قمر النساء بیگم بنت جناب میجر طاہر علی زوجہ جناب محمد فخرالدین کا آج انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد مغرب نظامت جنگ مدینہ منشن نارائن گوڑہ میں ادا کی گئی اور تدفین قبرستان گجراتی شاہ راج محلہ میں عمل میں آئی ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9182515303 ۔ 7075360393 پر ربط کریں ۔۔