حیدرآباد ۔ 11 ۔ دسمبر : ( راست ) : جناب ایس کے افضل الدین جنرل سکریٹری تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی کے برادر کلاں جناب ایس کے نذیر الدین عرف خالد ولد ایس کے نعیم الدین مرحوم ساکن واحد کالونی یاقوت پورہ کا آج دوپہر بعمر 70 سال انتقال ہوگیا ۔ وہ طویل عرصہ تک بیرون ملک برسرکار تھے ۔ نماز جنازہ بعد عشاء مسجد حضارم واحد کالونی یاقوت پورہ میں ادا کی گئی اور تدفین قبرستان احاطہ مسجد عباد اللہ شاہ صاحب دبیر پورہ میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم منگل 11 دسمبر کو بعد عصر مسجد حضارم واحد کالونی میں مقرر ہے ۔ تفصیلات کے لیے 9849822015 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ محترمہ رقیہ بیگم بنت آغا نصر اللہ شاہ زوجہ مرزا نواب چراغ علی مرحوم کا انتقال ہوا ۔ نماز جنازہ کل بروز چہارشنبہ بعد نماز ظہر اداکی جائے گی اور قطبی گوڑہ قبرستان میں تدفین عمل میں آئے گی ۔ تفصیلات کے لیے 8297073540 ۔ 9885164990 پر ربط کریں ۔۔
٭ جناب سید محمد اثر ولد جناب سید شاہ محمد مرحوم ساکن سعید آباد کا 11 ڈسمبر منگل کو صبح انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ 12 ڈسمبر چہارشنبہ کو بعد نماز ظہر (1:15) بجے مسجد حضرت اجالے شاہ صاحب ؒ میں ادا کی جائے گی اور تدفین قبرستان سلطان دائرہ میں عمل میں آئے گی۔ پسماندگان میں بیوہ کے علاوہ تین فرزندان اور 4دختران ہیں۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر7330635751 ، 8143449634 پر ربط کیا جاسکتا ہے۔