انتقال

سنگاریڈی ۔ 2 ڈسمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) جناب محمد مقبول احمد خاں (محکمہ آر ٹی سی سنگاریڈی) نائب صدر خواجہ غریب نواز ویلفیر سوسائٹی سنگاریڈی کی والدہ محترمہ صابرہ بیگم مؤظف ٹیچر محکمہ تعلیم زوجہ جناب محمد ابوبکر خاں مرحوم سنگاریڈی کا بعمر 90 سال انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ جامع مسجد میں قاضی حافظ محمد نواز الدین کی امامت میں ادا کی گئی۔ تدفین بڑا قبرستان میں عمل میں آئی۔ مرحومہ، جناب جمیل احمد خاں، جناب محمد جلیل احمد خاں (کویت) اور جناب محمد مقبول احمد خاں کی والدہ تھیں۔ پسماندگان میں چار لڑکیاں بھی شامل ہیں۔ سنگاریڈی کی معروف شخصیت جناب علی موسیٰ عادل کی مرحومہ ہمشیرہ ہوتی تھیں۔