حیدرآباد ۔ 19 ۔ نومبر : ( راست ) : جناب محمد سعادت حسین ولد جناب محمد فرحت حسین مرحوم حال مقیم ریاض سعودی عرب کا آج بعمر 46 سال انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ و تدفین ریاض میں ہی عمل میں آئے گی ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ 2 کمسن لڑکے شامل ہیں ۔ تفصیلات کیلئے 00966556639725 ۔ 9849526315 پر ربط کریں ۔۔
حیدرآباد ۔ 19 ۔ نومبر : ( راست ) : حضرت سید عبدالرزاق قادری نصر بادشاہ ابن حضرت سید شاہ پیر شاہ محی الدین قادری مرشد بادشاہ ؒ کا 10 ربیع الاول بوقت مغرب اچانک انتقال ہوگیا ۔ مرحوم کی مستقل سکونت کینڈا میں تھی اور فی الحال حیدرآباد تشریف لائے ہوئے تھے ۔ نماز جنازہ 12 ربیع الاول بوقت بعد صلواۃ فجر مکہ مسجد میں ادا کی جائے گی اور تدفین اندرون احاطہ درگاہ حضرت موسیٰ قادری ؒ عمل میں آئے گی ۔ حضرت نصر بادشاہ کے برادران میں حضرت مولانا سید درویش محی الدین قادری مرتضیٰ ، حضرت سید مرتضی قادری خضر بادشاہ ، حصرت سید خواجہ حسین احمد قادری رفاعی بادشاہ اور برادر نسبتی حضرت حبیب مجتبیٰ العیدروس ہیں ۔ پسماندگان میں تین صاحبزادے اور تین صاحبزادیاں شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے موبائل 9966575083 ۔ 9347846877 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ الحاج محمد غوث قادری صدر مرکزی سیرت کمیٹی کے بموجب برادر جناب محمد جہانگیر پہلوان محمد خواجہ قادری ولد جناب محمد شریف صوفی عمر 68 سال کا اچانک انتقال ہوگیا ۔ جامع مسجد محمدی لائن سکنڈ لانسر میں نماز جنازہ پڑھائی گئی ۔ روضتہ المومنین جمال کنٹہ میں تدفین عمل میں لائی گئی ۔ فاتحہ سیوم 20 نومبر بعد نماز عصر جامع مسجد محمدی لائن سکنڈ لانسر میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9392666686 پر ربط کریں ۔۔