حیدرآباد۔/26 اگسٹ، ( راست ) جناب عادل عبدالرافع ولد جناب محمد عبدالرزاق بصری مرحوم سابق اسسٹنٹ ڈائرکٹر پروٹوکول ڈپارٹمنٹ آندھرا پردیش کا قلب پر حملہ کے باعث ہفتہ کی سہ پہر بعمر 58 سال انتقال ہوگیا۔ نمازجنازہ بروز اتوار بعد نماز ظہر مسجد اسلامک سنٹر سات گنبد روڈ ٹولی چوکی میں ادا کی گئی اور تدفین جمالی کنٹہ قبرستان ٹولی چوکی میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ فرزند عدنان عبدالرقیب اور دو دختران شامل ہیں۔ مرحوم ، جناب عامر عبدالمعز ( ریاض سعودی عرب ) اور ڈاکٹر توقیر الہی کے چھوٹے بھائی اور جناب عابد عبدالواسع پی آر او مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے بڑے بھائی تھے۔ مزید تفصیلات کیلئے 7207201387 پر ربط کریں۔
۰۰۰ محترمہ ذکیہ سلطانہ زوجہ نواب میر رحمت اللہ خاں کا آج انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد مغرب مسجد یونس، افضل نگر (سلیم نگر کالونی) میں ادا کی گئی۔ تدفین ، قبرستان معروف علی شاہ ، عثمان پورہ میں عمل میں آئی۔ تفصیلات کیلئے 8096115371 یا 8187871043 پر ربط کریں۔