انتقال

حیدرآباد ۔ 21 جولائی (راست) محترمہ حسن خاتون (شمع) زوجہ جناب منہاج الدین احمد ساکن ٹولی چوکی کا 21 جولائی کو خانگی دواخانہ میں انتقال ہوگیا۔ بعد نماز عشاء مسجد بلالؓ ٹولی چوکی میں نماز جنازہ ادا کی گئی اور تدفین بود علیؒ کے قبرستان چادرگھاٹ عمل میں آئی۔ پسماندگان میں 2 لڑکے اور ایک لڑکی شامل ہیں۔ فاتحہ سیوم 22 جولائی بعد نماز عصر مسجد بلال ٹولی چوکی میں مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 8374269614 پر ربط کریں۔
00 جناب آغا مصطفی حسین لئیق ابن مولوی آغا عسکری حسین ایڈوکیٹ مرحوم کا آج دوپہر انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ مولانا سید حنان رضوی نے پڑھائی اور تدفین دائرہ حضرت میرمؤمنؒ میں عمل میں آئی۔ مجلس زیارت 22 جولائی کو 4:30 بجے شام عبادت خانہ حسینی دارالشفاء مقرر ہے۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ 2 دختران ایک فرزند شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 9676618896 پر ربط کریں۔