حیدرآباد۔/15جولائی، ( راست ) الحاج محمد عبدالکریم ولد گھوڑو صاحب مرحوم کا آج انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز عشاء جامع مسجد املی بن میں ادا کی جائے گی اور تدفین متصل قبرستان میں عمل میں آئے گی۔ فاتحہ سیوم بعد نماز عصر جامع مسجد املی بن یاقوت پورہ میں مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 9394533138 یا 9912433652 پر ربط کریں۔
٭ محترمہ خواجہ بی ( چھوٹی خان) زوجہ جناب افضل شریف مرحوم ملازم ریلوے ڈپارٹمنٹ کا 12 جولائی کو انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد نماز عصر مسجدوزیر النساء میں ادا کی گئی اور تدفین قبرستان روشن دل تکیہ دبیر پورہ میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں 3 لڑکے اور 2 لڑکیاں ہیں۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 9393230829 یا 9392495714 پر ربط کریں۔