انتقال

محبوب نگر ۔ 23 ۔ جون : ( سیاست نیوز ) : یہ خبر نہایت ہی افسوس کے ساتھ پڑھی جائے گی کہ شہر محبوب نگر کی معروف شخصیت ، استاذ الحفاظ مولوی حافظ محمد نذیر خاں امام مسجد کوثر نیو ٹاون و ناظم مدرسہ مدینتہ العلوم محبوب نگر نے کل بعد نماز فجر داعی اجل کو لبیک کہا ۔ موصوف کو شوگر کی زیادتی کی وجہ طبیعت بگڑ جانے پر نوبل ہاسپٹل نیو ٹاون لے جایا گیا جہاں انہوں نے آخری سانس لی ۔ ان کی میت کو مدرسہ میں دیدار کے لیے رکھا گیا تھا ۔ نماز جنازہ بعد نماز جمعہ مسجد کوثر نیو ٹاون میں ان کے داماد جناب محمد غوث نے پڑھائی اور تدفین ان کے آبائی وطن یزدویلی ( شاد نگر ) میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں بیوہ کے علاوہ ایک فرزند اور 4 دختران شامل ہیں ۔ حافظ نذیر خاں صاحب تقریبا نصف صدی سے شعبہ حفظ اور امامت کے منصب پر فائز تھے ۔ آپ کے ہزاروں شاگرد ملک و بیرون ملک موجود ہیں ۔ مرحوم کے انتقال پر محبوب نگر کے دینی علمی حلقوں میں رنج و غم کی لہر دوڑ گئی ۔۔