حیدرآباد ۔ 2 ۔ مئی : ( راست ) : جناب سید شاہ رحیم اللہ حسینی عرف ( رفیق ) ولد سید شاہ کریم اللہ حسینی کا یکم مئی سحر سے پہلے دواخانہ عثمانیہ میں انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ کل ہی شاہی مسجد باغ عامہ نامپلی میں بعد نماز عصر ادا کی گئی اور تدفین احاطہ روضتہ الاصفیہ نزد حسین ساگر کٹہ سکندرآباد میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم بروز جمعرات 3 مئی بعد نماز عصر مسجد صوفیہ احاطہ مخدوم گلشن سیتارام باغ میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 8125368207 ۔ 9912924086 پر ربط کریں ۔۔
شاعر ستار صدیقی کا انتقال
حیدرآباد ۔ 2 مئی (راست) شاعر جناب ستار صدیقی کا جمعہ کو انتقال ہوگیا۔ وہ کچھ عرصہ سے علیل تھے۔ ان کا مجموعہ کلام ’’حرفِ خط کشیدہ‘‘ شائع ہوا ہے۔ ڈاکٹر مغنی تبسم نے ان کے مجموعہ کلام کا پیش لفظ لکھتے ہوئے لکھا ہیکہ ستار صدیقی ’’ہربلندگفتاری‘‘ کے بجائے اشاروں کنایوں سے کام لینے والے شاعر ہیں۔ مشہور نقاد محمد علوی نے لکھا ہیکہ ستار صدیقی کے شعروں میں نیا پن پایا جاتا ہے۔ بہار یونیورسٹی کے صدر شعبہ اردو ڈاکٹر حسین الحق نے لکھا ہیکہ ستار صدیقی زندگی کا نوحہ اور رزمیہ لکھنے میں مشغول تھے۔ وہیں وہ مفسرقرآن بھی تھے۔ ان کی ایک ضخیم کتاب قرآن اور احادیث کے بارے میں اور کتابیں شائع ہوچکی ہے۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 9948678585 پر ربط کریں۔